یہ بارش خوبصورت ہے
اک عرصے بعد
میری روØ+ میں
سیراب ہونے کی تمنا جاگ اٹھی ہے
مگر بادل کے رستے میں
بہت سے پیڑ آتے ہیں
میں پل بھر کے لیئے شاداب ہو جاؤں
تو باقی عمر پھر صØ+را میں کاٹوں؟
میں اپنی پیاس پہ راضی رہوں گی
میرے آنسو میرے دل کی کفالت کے لیئے کافی رہیں گے،۔،

پروین شاکر،۔،